کراچی (اسٹاف رپورٹر)اکتوبر 2023 ء اور اس سے قبل، ٹی ایم سیز ریٹائر وفیملی پنشنرز کی پنشن اور ریٹائر ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے جمعہ 7فروری کو 25 ٹائونز میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،یہ فیصلہ آل کے ایم سی وٹی ایم سیز ریٹائر ایمپلائز وپنشنرز الائنس کے ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس سیدذوالفقارشاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں الائنس کے دیگر راہنمائوں حبیب الرحمٰن،ڈاکٹر سعید اختر، محمد راشد،نظام الدین،اسلم بزنجو، الیاس جدون،اشرف اعوان ، قاسم شاہ اورعباس احمد نے شرکت کی،اجلاس میں عدالت عالیہ سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ متعلقہ ملازمین کے پنشن کیسز کا بھی فیصلہ کریں،اجلاس میں متحدہ لیبر ڈویژن کی جانب سے قانون ماہرین اور الائنس کی جانب سے ریٹائر ملازمین کی آئینی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔