• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، لاکھوں کا نقصان، 37 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد مجاہد سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی20ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے خرم شہزاد سے موبائل چھین لیا تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے عبدالوہاب اور ماجد حسین سے نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل لوٹ فرار تھانہ بی زیڈ کے علاقے وقار اور بنیابین کے موبائلزفونز جھپٹا مارکر چھین لیے اویس سے دو مسلح ڈاکو موبائل لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے علی حسن سے تین نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل لے گئے جمشید سے تین ڈاکو نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ قادرپورراں کے علاقے ناصر سے دو مسلح ملزمان نقدی لوٹ کر فرار  ہوگئے جبکہ خالد سعید ، احمد گیلانی ، محمد سردار ،شہروز خان ، فخر حسنین ، عاشق ،گلزار ،اعظم ،عزیز ،حماد ،جنید ،حسنہ رفیق ، شہزاد جاوید ، شاہد ، نوید احمد ، زاہد حسین ، محمد رفیق ، یامین ، فہد بیگ ، زبیر احمد ،حسن اقبال ،محمد یونس اورمحمد رضوان کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید