ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری، ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اےبلاک شاہ رکن عالم کالونی پارک سے ملحقہ شیڈز ہٹوا دیے جب کہ سٹیزن پورٹل پر شہری کی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے فاطمہ جناح کالونی گیٹ نمبر1وہاڑی روڈ سے رکشہ سٹینڈ و ریڑھیاں وغیرہ ہٹوا کر کلیئر کروا دیا گیا، ناردرن بائی پاس سیداں والا چوک سے بھی ریڑھیاں پھٹے ہٹوا کر روڈ کلیئر کروا دیا گیا۔