ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ملتان شہر حاجی امین ساجد اور ڈی ایس آئی پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈسٹرکٹ رئیس الدین قریشی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آٹھویں بار خطاب کر کے ملکی پارلیمانی تاریخ رقم کی ہے ، مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے عوام کی حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے قومی مسائل کو اجاگر کیا ،عوامی و ملکی مسائل کے حل کیلئے حکومت کو ٹھوس تجاویز پیش کیں،ان کا خطاب اور ان کا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اہم اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین کا رویہ حسب معمول غیر سنجیدہ رہا، پی ٹی آئی نے اپنے غیر جمہوری اور بد تمیزانہ رویوں کی روش جاری رکھی، قومی امور پر مشتمل اہم خطاب پر غور کے بجائے پی ٹی آئی اراکین شخصیت پرستی کی بیماری میں مبتلا رہے، غیر جمہوری رویوں سے ترقی کا سفر نہیں رک سکتا۔