ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ریکوری مہم میں رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے73کروڑروپے سے زائد رقم وصول کرلی۔اس حوالے سے جنوبی پنجاب میں رینجرزاور پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے23 ہزار357ریکوری آپریشن کئے،یکم نومبر 2024ء تا6مارچ 2025ء کے دوران 4344 ر ننگ ڈیفالٹرز سے 12کروڑ 57لاکھ60ہزار رو پے ریکوری کی گئی۔رننگ ڈیفالٹرز کی فہرست میں4تا6ماہ کی مدت والے 4173گھریلو/ کمر شل / انڈسٹریل/زرعی ٹیوب ویل ڈیفالٹرز سے11کروڑ 11لاکھ40ہزار روپے، 6ماہ سے ایک سال کی مدت والے169نادہندگان سے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے بقایا رقم وصول کی گئی۔