ملتان (سٹاف رپورٹر) فائرنگ کے مختلف واقعات میں راہ گیر خاتون اور آئی سی ایس کی طالبہ زخمی،نشتر ہسپتال منتقل، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں جمشید کی اپنے رشتہ دار بابر علی سے تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوکر فائرنگ تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران بابر نے سیدھی فائرنگ جمشید پر کی جو بچ گیا،ایک گولی راہ گیر خاتون گنچا رزاق کو لگی جسے ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق فریقین آپس میں رشتے دار ہیں، گولی لگنے سے زخمی ہونے والی خاتون راہ گیر تھی،ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی، دوسری جانبممتاز آباد پولیس کو وہاڑی چوک سے سبین نامی آئی سی ایس کی طالبہ کو گولی لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی طالبہ کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا گیا، پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکی نے خود کو گولی ماری ہے، مزید پتا چلا کہ پولیس نے سحر صدیق نامی لڑکی سے گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا اور پولیس نے دونوں لڑکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا۔