ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 40مقدمات درج کرلیے ،تھانہ گلگشت کے علاقے انیل احمد سے دو مسلح افراد نے موبائل چھین لیا، حامد ،عبدالغفار سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عبدالرافع اور عثمان سے بھی نامعلوم ملزمان نے موبائل فونز چھین لیے، اسامہ سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 55ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ صدرکے علاقے میں مدثر سے تین ڈاکو موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں قیصر سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر 50ہزار چھین لیے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں اعجاز اسلم سے تین ڈاکو نقدی و قیمتی موبائل فون لے گئے، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں سکیورٹی کانسٹیبل محمد شرفان سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں ناصر سے مسلح ملزمان نے نقدی و موبائل چھین کر فرار جب کہ حمزہ ،ذیشان ، عرفان اکرم ، ناصر نذیر ،سجاد حسین ،عدنان مشتاق ، افتخار یاسین ، محمد عدنان ،توفیق ، غلام یاسین ، اقبال ، بابر عباس ، محمد عمران ، مجید، احسن خالق، عمران بیگ ،توقیر ساحل ،جاوید اختر ،محمد حمزہ ،رجب علی ،مرتضی ، مختیار ، پرویز ،اکرم ، زبیر ،معاویہ اور نعیم کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلز فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔