ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی فوکس ہے، جاپان انٹرنیشنل ایجنسی برائے باہمی تعاون (جائیکا) سمیت جنوبی پنجاب میں کام کرنے والے تمام انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیرجنوبی پنجاب کی طرف سے ہمہ قسمی تعاون فراہم کیا جائے گا، یہ باتیں انہوں نے جاپان انٹرنیشنل ایجنسی برائے باہمی تعاون جائیکا کے وفد کی محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب آمدپر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں، اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹر ی شاہد عباس جوئیہ، ڈپٹی سیکریٹریز شیخ محمد طاہر، سجاد حسنین، صابر حسین اور جائیکا کی طرف سے صوبائی پروگرام مینجر اکرم خان، مانیٹرنگ آفیسر آئی آر ایم این سی ایچ محمد عثمان اور دیگرشریک ہوئے، جائیکا ٹیم نے جنوبی پنجاب میں جاری ماں اور بچے کی صحت بارے منصوبہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بچے کی صحت بارے 4سالہ منصوبہ ملتان میں جلال پور پیروالا، خانیوال میں کبیر والا اور وہاڑی میں میلسی تحصیلوں میں 2021میں شروع کیا گیا، جس کا مقصدپرائمری سطح پر ماں اور بچے کی صحت کو بہتر سے بہتر بنانا ہے۔