• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی سحر و افطار کے دوران فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سحری و افطاری کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،معروف ریسٹورنٹس سمیت 9 فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 35 ہزار کے جرمانے عائد، 170 لٹر رینسڈ آئل، 36 کلو غیر معیاری اجزاء، 20 لٹر ایکسپائری کولڈ ڈرنکس، 10 کلو مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا،فصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، ناردن بائی پاس، رائل آرچرڈ ، بہادر پور اور ممتاز میں فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔ کھانوں میں ناقص آئل، غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر 4 ریسٹورنٹس کو 50، 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔ گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج، کچن ایریا میں حشرات اور صفائی نہ ہونے پر ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ ایکسپائری مشروبات اور بریڈ کی موجودگی پر ٹک شاپ کو 50 ہزار، استعمال شدہ، رینسڈ آئل کی موجودگی پر احمد آباد میں آئل سپلائر کو 20 ہزار اورکھلے مصالحہ جات اور کھلا آئل برآمد ہونے پر کچی آبادی میں کریانہ سٹور کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 
ملتان سے مزید