ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجنل ٹریننگ سینٹرمیں وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کے ساتھ پرفارمنس کنٹریکٹ ایگریمنٹ کے تحت پانچ روزہ تربیتی پروگرامزبرائے”پبلک اینڈ ایمپلائی سیفٹی“،”کسٹمر ریلیشن“ اور”اخلاقیات و رویہ“منعقد کئے گئے جس میں میپکو ریجن کے مختلف کیڈرز کے ملازمین نے شرکت کی، کورسز کے اختتام پرپرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹرانجینئر محمد رضا ظفرنے اختتامی خطاب کیا، بعدازاں کورسز میں شریک تمام ملازمین میں کورس مکمل کرنے کی اسنادپرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر انجینئر محمد رضا ظفراور ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ریجنل ٹریننگ سنٹرڈاکٹر محمد سلمان سعیدنے تقسیم کیں۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن یحییٰ اقبال بھی موجود تھے۔