• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم انفورسمنٹ کی کارروائی، 43 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر)سمگلنگ کی روک تھام اور سمگلرز کی سرکوبی کے لیے کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے فروری 2025 میں 432 ملین (43 کروڑ 20 لاکھ ) روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیاں، سگریٹ، اٹو پارٹس فوڈ آئٹمز ، چھالیہ (بیٹل نٹس)، پٹرولیم مصنوعات، الیکٹرانکس پراڈکٹس، فارماسوٹیکل ٹوبیکو پراڈکٹس اور متفرق سامان قبضہ میں لئے ۔ایک ایف آئی آر کا اندراج جبکہ دو سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے سمگلنگ کے خاتمے اور سمگلرز کے ملک سے مکمل صفایاکرنے کے ویژن کے تحت چیف کلکٹر آف کسٹمزاسلام آبادباسط مقصود عباسی کی ہدایات کی روشنی میں کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ (ملتان) محمد فرخ شریف کی زیر قیادت کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے۔ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے فروری 2024 ء کے مقابلے میں نمایاں، کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 فیصد زائد مالیت کی ریکوری کر کے کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ ملتان کی شاندار کارکردگی ۔فروری 2025ء میں ملتان کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے 13 گاڑیاں(وہیکلز) ان میں ٹویوٹا لینڈ کروزر، پراڈو، ٹویوٹا ایکوا (AQUA)،ہونڈا سوک ،پرائس (PRIUS)اور سوزوکی آلٹو شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی مالیت3 کروڑ 65 لاکھ روپے ہے۔ ضبط شدہ سگریٹ کے 411 کارٹن کی مجموعی مالیت 96 ملین (9 کروڑ 60 لاکھ) روپے ہے۔ اے ایس او نے فروری 2025 ء کے دوران ایچ ٹی وی, ایل ٹی وی224 ریڈیل ٹائرز ضبط کیے جن کی مالیت 19 ملین (ایک کروڑ 90 لاکھ) روپے بتائی گئی ہے۔ایک ماہ کے دوران ضبط کیے گئے آٹو پا رٹس کی مجموعی مالیت 0.5 ملین روپے ہے۔ اے ایس او ملتان نے 16896 کلوگرام فوڈ ائٹمز جس میں خشک دودھ (ملک پاؤڈر)،پرمیٹ پاؤڈر کی ہے جس کی مالیت 34 ملین ( 3 کروڑ 40لاکھ) روپے ہے۔ممنوعہ آئٹم 61258 کلوگرام چھالیہ مالیت 72 ملین (سات کروڑ 20 لاکھ) روپے ہے۔اے ایس او ملتان نے 98890 لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات جن کی مجموعی مالیت 69 ملین (چھ کروڑ 90 لاکھ)روپے ضبط کی گئی ۔سولر انورٹر موبائل اینڈ ایکسریز سمیت الیکٹرانک اشیاء مالیت 6 ملین (60 لاکھ) روپے ضبط کی گئیں۔کاسمیٹکس چائے سمیت متفرق اشیا مالیت37 ملین ( 3کروڑ 70 لاکھ) روپے ضبط کیں۔ اے ایس او نے 20500 کلوگرام ٹوبیکو پرڈکٹس بشمول گٹکا، نسوار مالیت 60 لاکھ روپے ضبط کیں۔ کسٹم انفورسمنٹ نے 84920ممنوعہ فارما سیوٹیکل/ ادویات سلڈینافل ٹیبلٹ/ گولیاں مالیت 12.5ملین روپے برآمد کر کے ضبط کیں۔کیریئر وہیکلز مالیت 48.5 ملین( چار کروڑ85لاکھ) روپے ضبط کیں۔کلکٹر انفور سمنٹ ملتان محمد فرخ شریف نے سمگلنگ کے خاتمے اور سمگلرز کی سرکوبی کے عزم ظاہر کیا ہے۔
ملتان سے مزید