ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے ڈیلی ویجز ملازمین بدستور تنخواہوں سے محروم ہیںجس پر انہوں نے احتجاج کیا اور گزشتہ روز نشتر کے انتظامی افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نشتر میں179کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین ہیں، پچھلے ماہ بھی ان کو22تاریخ کو تنخواہ ادا کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ڈائریکٹر فنانس نہیں ہے اس بار کہتے ہیں کہ آڈٹ آفیسر کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے ہیں جلد ہی اعتراضات کو دور کر لیا جائے گا اور ایک دو روز میں ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی، ملازمین کا کہنا تھا کہ ایم ایس کے عہدے پر مستقل تعیناتی نہیں ہوسکی جب کہ جس ڈاکٹر کے پاس اس عہدے کا اضافی چارج ہے، وہ معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہے ، جس کی وجہ سے ہسپتال کے انتظامی و مالی معاملات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔