• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ: پنشنرزکے واجبات کے لیے سیکرٹری خزانہ ولوکل گورنمنٹ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث حامد علی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے، جسٹس انوار حسین نے غلام حسین کی درخواست پر صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور صوبائی سیکرٹری فائنانس کو نو اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو پنشن اور واجبات کیوں ادا نہیں کیے جا رہے۔ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے منشیات کے مقدمے میں 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا پانے والے احسان الحق کی اپیل منظور کر کے اس کی باقی ماندہ سزا معاف کر دی ہے،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سری لنکا کی لڑکی مہاتما اراچی سے فیس بک پر دوستی کرکے شادی کرنے والے محمد ندیم کے والد خادم حسین کی رٹ درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے اور انہیں پہلے کمشنر شکایات سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے قتل کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے،خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنا نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جوا کھیلنے کے الزام میں گر فتار7ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے بھتہ خوری کرنے کے الزام میں گر فتاردو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم،ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور، منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور،ئی گیس کی مین لائن سے ڈائریکٹ پا ئپ لگا کر گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور، شہری کو گھر میں گھس کر قتل کی دھمکیاں اور تشدد کر نے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گر فتار5ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت کو 50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔
ملتان سے مزید