ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان سرائیکی پارٹی اکبر انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نئی کینالز کی تعمیر پر وسیب کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، جب تک صوبہ نہیں بنتا ،چولستان میں ہر طرح کی آبادی کاری اور الاٹمنٹوں کو روکا جائے، وفاق کو متوازن کیا جائے اور سرائیکی قومیت سمیت پاکستان کی تمام قوموں کو برابر حقوق دئیے جائیں، ملکی حالات بدتر ہو چکے ہیں، جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف آرگنائزر پاکستان سرائیکی پارٹی احسان چنگوانی،پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، ظفر خان اوررضوان قلندری بھی موجود تھے۔