• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق کیلئے آواز اٹھائی، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک پیغام میں کہاہے کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے جسے طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا مقبوضہ کشمیر کی عوام دہائیوں سے بھارتی ظلم کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مسئلہ کشمیر کے پر امن اور پائیدار حل کیلئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا دیرپا و پائیدار حل یقینی بنایا جائے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دلوانے کیلئے ہرفورم پرآواز بلندکی ہے اورآئندہ بھی کرے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ہر ممکن اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید