• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار تنظیموں کے احتجاج میں ان کیساتھ ہونگے‘ بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ کاکڑ نے بیان میں اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس اور احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل مذکورہ تنظیموں کے احتجاج میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں باہر صوبوں سے تعیناتی آزاد عدلیہ کے خلاف گہری سازش ہے۔حکومت من پسند ججز تعینات کرکے من پسند فیصلے حاصل کرنا چاہتی ے جو عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے۔
کوئٹہ سے مزید