کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی پولیس کے مطابق ایس ایچ او ائیر پورٹ تھانہ عبدالحئی گرانی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اسمگلر کچلاک سے ایک ٹریکٹر کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات کوئٹہ لا رہے ہیں جس پر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ شب طور ناصر پھاٹک پر ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک ٹریکٹر کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے گھیرے میں لے کر ٹریکٹر کے اندرونی دو ٹائروں سے 60پیکٹ چرس کے برآمد کرلیں پولیس نے ڈرائیور اختر محمد کو گرفتار کر کے ٹریکٹر قبضے میں لے لیا ۔