کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ و دیگر نے بیان میں درابن میں تحصیل نانا صاحب تحصیل کاریزات پشین کے چار لیویز اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ حکومت تمام شہداء کو سرکاری شہداء کا درجہ اور اہل خانہ کو فوری طور پر معاوضہ دیا جائے۔