• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے بیان میں کہاہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گاکیونکہ یہ دن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ بھارت نے کشمیر پر ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اور وہاں کے عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں کیونکہ کشمیر کی جدوجہد صرف ایک علاقے کی آزادی نہیں، بلکہ یہ انسانی حقوق، انصاف اور خودمختاری کی عالمی جنگ کا حصہ ہے۔ بھارتی مظالم عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیری عوام کا حق خودارادیت کا حامی رہا ہے ۔5 فروری کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید