کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایمر جنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوارڈینٹر انعام الحق نے کہا ہے بلوچستان کے 35اضلاع اور کوئٹہ کی 42یونین کونسلوں میں انسدادپولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کوئٹہ کی 60میں سے 18یونین کونسلوں میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوکے قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے بلوچستان میں انسدادپولیو مہم میں 11ہزارسے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 9ہزار329 موبائل ٹیمیں،962فکسڈسائٹ اور 585 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گے مہم کے دوران26لاکھ60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ صوبے میں پولیو کیس اور ماحولیات میں وائرس کی موجودگی کی وجہ سے والدین خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کو قطرے ضرور پلائیں اور اس مہم میں پولیو ٹیم کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں کیونکہ اس مہم کا مقصد صوبے کے بیشتر اضلاع کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی ہے۔ اگر والدین بچوں کو قطرے نہیں پلائیں گے تو وائرس بچوں کو عمر بھر کے لئے معذور کر سکتا ہے۔