پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے پوسٹ اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 49 ویں امام پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کا انتقال ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔
پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ تاریخ اور وقت کا اعلان انتظامات کو حتمی شکل دیے جانے پر کیا جائے گا۔