• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس کے سی ای او سے آریان خان کو اسسٹنٹ رکھنے کی درخواست کی تھی: شاہ رخ خان کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیٹ فلکس کے سی ای او سے اپنے بیٹے آریان خان کو بطور اسسٹنٹ رکھنے کی درخواست کی تھی۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے بڑے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والے پہلے نیٹ فلکس شو کے ٹائٹل کی نقاب کشائی کی ہے۔ 

شاہ رخ خان نے اہلیہ گوری، بیٹی سہانا اور بیٹے آریان کے ساتھ ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس‘ تقریب میں شرکت کی۔

 ایونٹ میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ یہ شو ان کے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جس کا عنوان ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ ہے۔

تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے بتایا کہ آریان خان کے ہدایتکاری میں قدم رکھنے سے قبل ان کے ذہن میں بیٹے کے مستقبل سے متعلق کیا منصوبہ بندی چل رہی تھی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان خان نے ڈائریکشن اور پروڈکشن یو ایس سی (یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا) امریکا سے سیکھی ہے، یہ بہت عجیب سا اتفاق ہے اگر کوویڈ نہیں ہوتا تو آج آریان خان نیٹ فلکس میں بطور اسسٹنٹ کام کر رہے ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ سے پہلے میں نے نیٹ فلکس کے سی ای او ٹیڈ سارینڈوس اور نیٹ فلکس کے چیف کنٹینٹ آفیسر بیلا بجاریا سے بات کی تھی کہ آریان خان کو نیٹ فلکس میں نوکری دے دیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے آریان خان کو بطور اسسٹنٹ رکھنے کے لیے کہا تھا لیکن پھر کوویڈ ہو گیا تو آریان یہاں (بھارت) آ گیا اور پھر انہوں نے لکھنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ جو محبت مجھے ملی ہے اس کا 50 فیصد آریان اور سوہانا خان کو بھی ملے۔

یاد رہے کہ آریان خان کا بطور ڈائریکٹر پہلا شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ شاہ رخ خان کے ساتھی فنکار بلال صدیقی اور مناو چوہان کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے، اس شو کو شاہ رخ خان کی اہلیہ، آریان خان کی والدہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید