ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ڈکیتی، چوری اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں پانچ مقدمات درج کرلیے ،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے ذیشان حیدر سے ڈاکو 48ہزار سمیت موبائل چھین کر فرار ،محمد فرحان سے نامعلوم ملزمان نے نقدی و موبائل چھین لیا ، تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں خاتون کےپرس سے سونا و نقدی ،محمد اسحاق کی موٹرسائیکل اور تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں عمران خان کی اینٹیں و درخت مالیت دولاکھ پچاس ہزار چوری ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےشہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نےمنشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ندیم عرف مچھی سے 120گرام چرس ،صدر جلالپور پولیس نے ملزم عظیم سے 1100گرام چرس ،کینٹ پولیس نے ملزم طالب حسین سے 540گرام چرس ،چہلیک پولیس نے ملزم خاور سے 150گرام چرس اور ملزم بلال سے 180گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔