لاہور (خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کر تی ہے۔ہر پاکستانی ان کی بے مثال جدوجہد، عظیم قربانیوں، شہادتوں اور استقامت و عزیمت کو خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں، ماؤں اور بہنوں کو مکمل آزادی دلانے تک ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہیں گے۔یہ ہمارا دینی، ایمانی،اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔ آزادیِ کشمیر ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ وہ جامعہ عمر بن عبدالعزیز گلبرگ میں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔