• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے، پروفیسر ساجد میر

لاہور(خبرنگار)یوم کشمیر کے موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستا ن کے دفتر راوی روڈ میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں کشمیر پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،مولانا علی محمد ابوتراب ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بھی خطاب کیا ۔ پروفیسر ساجد میرنے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی جد وجہد آزادی اور انکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت کمزور کرنے کے لیے غیرقانونی اقدامات کیے، تمام بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔کشمیری عوام کے حوصلے، بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ، بھارت کا ہر قسم کا ظلم و جبر ناکام رہا ہے، جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل پر منحصر ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے۔
لاہور سے مزید