لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل کے حصول تک ان کی غیر مشروط حمایت کرتی رہے گی،بھارتی حکومت کی دہائیوں سے جاری بربریت عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ یوم یکجہتی کشمیرپر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی سے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں کمی کی بجائے شدت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے کسی اور بدحالی پر عالمی برادری کی خاموشی ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔