لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیرمتزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے بد ترین مظالم اور جبر کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کیلئے جاری جدوجہد میں رتی برابر بھی کمی نہیں آئی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید شدت آرہی ہے ۔