لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے زیر التواء اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کاجائزہ لیاناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری وارننگ دی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کاکہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائیں،سپروائیزری افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے متعلق روذانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ حاصل کریں۔