لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اقوام متحدہ کے دفتر ویانا میں عالمی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس میں کی نوٹ سپیکر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ کا انتظامی ماڈل آج بھی کثیر المذاہب و کثیر الثقافتی معاشروں کے لئے ایک نمونہ ہے۔