• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب

لاہور(کرائم رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی، حق خودارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اورشرپسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر تعینات کئے گئے تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 175سپروائزری افسران، 240 انسپکٹرز اور 1550 اپر سب آرڈینیٹس نے سکیورٹی فرائض انجام دیے جبکہ 300 خواتین پولیس اہلکاروں سمیت 09 ہزار کانسٹیبلری سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کیے گئے تھے۔دریں اثناء نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے شاندار اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 9کروڑ 70 لاکھ 34 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔
لاہور سے مزید