لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کوہالہ برج پر حکومت پنجاب کی نمائندگی کی ،وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے عوام کی کثیر تعداد کے ہمراہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوئے دونوں اطراف کے بندھن کی تجدید کی،اس موقع پر تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہاتھوں کی زنجیر نمائشی ہی نہیں بلکہ باہمی رشتے کی مزید مضبوطی کا عہد کر رہی ہے،5 فروری تجدید عہد وفا کا دن ہے کہ ہم کشمیری عوام کی قربانیوں کو نہیں بھولے،میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام لے کر یہاں آیا ہوں۔