• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے، سارہ احمد

لاہور(خصوصی رپورٹر)5 فروری کو پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر مناتی ہے تاکہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سارہ احمد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔ سارہ احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔
لاہور سے مزید