اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی حکومت نے آج ہونے والے شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس بلانے کیلئے تمام تیاری مکمل کرلی ۔ حکومت نےایکس ملز،پرچون ریٹ حاصل کر لئے سندھ اور پنجاب کے بڑے شہروں میں چینی کے خوردہ نرخ 153سے155اور 160کے درمیان ریکارڈ کئے گئے ہیں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اپنے کاسٹ اکاؤنٹس آفیسر یاسر اقبال کے ذریعے شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس کا نوٹس نمبر 1-6-2022-23- CAOوفاقی وزیر تجارت ، فنانس ڈویژن ، نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن ، کامرس ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریوں ، ایف بی آر ، گورنر اسٹیٹ بینک ، چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، جی بی کے چیف سیکرٹریوں ، چینی انڈسٹری کے پی ، پنجاب ، سندھ کے (کن) کمشنروں ، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ، وزیر اعظم کے مشیر برائے پبلک امور کو بھجوارکھا ہے۔ رانا تنویر حسین نے بدھ 5فروری کو ملک بھر سے چینی کے ریٹ جبکہ سندھ ، پنجاب ، کے پی کے شوگر ملوں سے بھی ریٹ حاصل کئے جن کے مطابق اندرون سندھ کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 142.50 کلو ،اپر سندھ کے شوگر ملوں کے ایکس ملز 145.25کلو ، جنوبی پنجاب کے ایکس ملز ریٹ 143 کلو ، وسطی پنجاب کے شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 146روپے کلو اور خیبر پختونخوا کی شوگر ملوں کے ریٹ 146.50 روپے فی کلو ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ شوگر انڈسٹری بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس کیلئے سندھ اور پنجاب کے بڑے شہروں سے چینی کے پرچون ریٹ بھی حاصل ہو گئے ہیں۔