کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی طلاق کی افواہیں ایک بار پھر دم توڑ گئیں۔
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی چہل قدمی نے ان کی طلاق سے متعلق میڈیا پر پھیلی متعدد افواہوں کو رد کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹن بیبر کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس جوڑے کے درمیان ایک بار پھر سے طلاق کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔
متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ شادی کے 6 سال بعد ہونے والی اس طلاق کا نتیجہ 300 ملین ڈالرز کی تقسیم ہو گا۔
ان افواہوں کے درمیان گزشتہ روز جسٹن بیبر نے اپنے بیٹے کی ماں اور اہلیہ ہیلی بیبر کے ساتھ خوش گوار موڈ میں آؤٹنگ کر کے طلاق کی افواہوں کو کچل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہ جوڑا فیشن ایبل انداز اپنائے ایک رومانٹک ’ڈیٹ نائٹ‘ کے لیے نکلا تھا جنہیں میڈیا کی جانب سے خوب توجہ دی گئی۔
واضح رہے کہ جسٹن اور ہیلی بیبر 2018ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد سے مسلسل اس جوڑے کی علیحدگی یا طلاق کی افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔