• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچادی گئیں

تصویر بشکریہ اے پی پی
تصویر بشکریہ اے پی پی

مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں۔

لاشوں کو بدھ کی شب پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر اور اقبال وقاص کی میتیں جدہ سے پاکستان لائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاء الدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت پاکستان سے ثابت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب متعدد پاکستانیوں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید