• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے 3 خانز پھر 1 تقریب میں ایکساتھ

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میدیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میدیا

شاہ رخ خان، سلمان خان تیسرے بالی وڈ خان عامر خان کے بیٹے جُنید خان کی فلم  لویاپا کی اسکریننگ کی تقریب میں اکٹھے ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کو جنید خان کی ڈیبیو فلم کے خصوصی اسکریننگ شو میں اکٹھے ہونے کا موقع مل ہی گیا۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے گہرے نیلے رنگ کی شرٹ اور  لائٹ بلیو جینز، عامر خان نے پرنٹڈ کرتا اور دھوتی شلوار جبکہ سلمان خان نے سبز رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز زیب تن کی۔

تقریب میں خانز کے علاوہ دیگر بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں  رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرن جوہر جوہی چاؤلہ اور دھرمیندر قابلِ ذکر ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے بطور چائلڈ اسٹار جس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ فلم یادوں کی بارات تھی جس کے ہیروز میں دھرمیندر بھی شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید