• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی، زاہد مغل

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد بین الاقوامی برادری کی توجہ کی متقاضی ہے۔ عالمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل یقینی بنائیں۔

زاہد مغل نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے پر کاربند رہتے ہوئے کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ 

انہوں نے برطانوی حکومت اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف سخت مؤقف اپنائیں اور کشمیری عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

آخر میں انہوں نے پاکستانی اور اوورسیز کشمیری برادری سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی کشمیر کےلیے ہر ممکن سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر مزید مضبوط ہو۔

برطانیہ و یورپ سے مزید