کوئٹہ/اسلام آباد (آن لائن)نواب ثنا اللہ خان زہری کی صاحبزادی بی بی ازبل زہری نے کہا ہے کہ وہ پولیس لائن خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہیں۔ تشدد اور ناانصافی کی اس طرح کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ان پر سخت ترین ردعمل سامنے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہارکرتی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑی ہیوں ۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان کو اعمال کا جوابدہ بنایا جائے۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے فوری اور فیصلہ کن کارروائی کریں اور ایسے اقدامات پر عمل درآمد کریں جو مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے ، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کو یقینی بنائیں۔