• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کے حصول کیلئے آخر دم تک لڑیں گے، اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن

ملتان(سٹاف رپورٹر ) اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن ملتان زون کے صدر آغا سہیل کامران نے کہا ہے کہ مسائل کے حل اور جائز مطالبات کے حصول کے لیے آخری دم تک لڑیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیٹ لائف فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسٹیٹ لائف ملتان کے زونل ہیڈ طارق صدیق،جنرل سیکرٹری محمدانور عاصم ، محمداقبال واہگہ ، ڈاکٹر صابر علی ، محمد الیاس ،ساجد غوری ، شاہد کمبوہ ، گلباز اعوان ، عرفان ہاشمی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں ملک صفدر حسین جنجوعہ ، محمد افضل عاصی ،ارشد مدنی ، عابد عزیز ، رمضان ساجد ، راؤ غلام قادر ، علی احمد مون ، رانا فیصل ، سلیم بھٹی ، محبوب احمد ، قیصر بھٹہ ، محمد نواز ، جعفر قریشی ، منظر عباس ، عظیم غفار ، قاسم سیال اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید