ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے ملزمان طاہر سے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد فہیم سے دو مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لے گئے ،تھانہ بی زیڈ اور صدر کے علاقے حسیب،شمس اور انداز عباس کے موبائلزفونز چھین لیے ،تھانہ الپہ کے علاقے اسلم سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر63ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد عباس سے موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر پرس جس میں پانچ ہزار موجود تھے چھین کر لے گئے جبکہ محمد شاہد قمر ، یاسر سلیم ، جنید عاصم ، عدنان ، تنویر احمد ، جہانزیب خان ، عاصم مسعود ، محمد رفیق ، محمد انصر ، علی شیر ، زبیر قریشی ، رضوان ، انور ، جاگیردار ،علی عدنان و دیگر کی نقدی ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔