ملتان(سٹاف رپورٹر ) قطب پور پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کو محمد نذیر نے بتایا کہ اپنے بیٹے محسن ودیگر کے ہمراہ اپنے خالو کی برسی کے ختم فراغت کے بعد گھر جارہے تھے کہ گیلانی اوور کے قریب اچانک ملزمان سعید ،عابد ، سلیمان ،خادم حسین اور صادق حسین آگئے اور سیدھی فائرنگ محسن پر شروع کردی اور فرار ہوگئے محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 13 کلو گرام سے زائد چرس اور 600 گرام افیون برآمد کر لی۔ شاہ شمس پولیس نے ملزم علی رضا سے پسٹل ،کوتوالی پولیس نے ملزم مدثر سے پسٹل ،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم کامران حیدر سے پسٹل گولیاں جبکہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم اویس سے پسٹل برآمد کرلیے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے شہریوں کجو بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔الپہ پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے،پولیس نے شہری کی گاڑی سرقہ کرنے کے الزام میں اے ایس آئی سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے جسم فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نیوملتان پولیس نے قزافی چوک الخیر ہوٹل و سرائے پر چھاپہ مارکر جسم فروشی کا دھندہ کرتے ہوئے ملزمان آصفہ ، ہارون ، حارث اور کاشف کو گرفتار کرلیا جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔