• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیپ ٹاپ سکیم ،جعلی سوشل میڈیا لنکس سے محتاط رہیں، محکمہ سکولز

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولز نے لیپ ٹاپ سکیم کے گردش کرنے والے لنکس کو جعلی قراردے دیا تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پرا س وقت لیپ ٹاپ سکیم کی رجسٹریشن کے لنکس گردش کررہے ہیں محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ نوجوان محتاط رہیں، غیر مستند لنکس مت کھولیں،مستند لنکس و معلومات کیلئے صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ یا پیج کو وزٹ کریں،لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کا طریقہ کار صرف ایچ ای ڈی کی ویب سائٹپر مشتہر کیا جائیگاکہ لیپ ٹاپ سکیم کے اجراء کے حوالے سے خوشخبری جلد سنائی جائے گی،احتیاط کریں، غیر مستند لنکس ذاتی معلومات چرانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید