ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ نے شعبہ نیو سوسائٹیز کے تحت ملتان، وہاڑی روڈ پر واقع صیام سٹی آئی کن ولاز میں مقدس اوراق محفوظ رکھنے کیلئے مخصوص باکسز نصب کئے، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی شاہد المدنی نے باکسز کا افتتاح کیا ، اس موقع پر شعبہ اوراق مقدسہ اور شعبہ نیو سوسائٹیز کے نگران و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔