• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکولائن مین کی موت ،ایکسین سمیت 4اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے مہلک حادثہ میں لائن مین کی موت کا واقعہ رونماہونے پرایک ایکسین سمیت 4اہلکاروں کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔معطل ہونے والوں میں ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو دنیاپور ڈویژن محمد علی تونیو، ایس ڈی او سیفٹی میپکو بہاولپور سرکل محمد عامر، ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن دنیاپور محمد طاہر اور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ IIدنیاپور سیکنڈسب ڈویژن محمد نواز شامل ہیں۔
ملتان سے مزید