ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم حکام نے ضلعی انتظامیہ اور ملتان پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈیزل اور پیٹرول بنانے کی خفیہ فیکٹری پکڑلی، فیکٹری مالکان فرار ، فیکٹری سے بڑی مقدار میں جعلی لائٹ ڈیزل، سالوینٹ آئل ، ایرانی ساختہ ڈیزل ،تقریباً پانچ سو بیگ پاؤڈر ، پندرہ چھوٹی ٹنکیاں اور دو عدد مکمل مکسنگ پلانٹ مع دو عدد بڑے بوائلر ٹینک بھی برآمد کرلیے گئے۔