• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون شہر نانبائیوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا

پشاور ( وقائع نگار )اندرون شہر نانبائیوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے بھی آنکھیں بند کرلی گئی ہیں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ ہشتنگری، کریمپورہ، چوک شادی پیر، شاہین بازار، گھنٹہ گھر ٗریتی بازار اور تمام آس پاس منسلک علاقوں گلیوں محلوں کے نانبائیوں نے صوبائی حکومت کیجانب سے مقرر کردہ وزن اور نرخ پر عوام کو روٹی نہ دینے کی ٹھان لی رات کے اوقات میں مزید وزن کم کر دیا جاتا ہے مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام اپنی فریاد کس کو سنائے ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دلوانے کے لئے ان نانبائیوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ نانبائیوں کی دوکانوں پر روٹی کا وزن چیک کرنے کے لئے سکیل نصب کئے جائیں اور روٹی کے کم وزن کی فروخت کی شکایات درج کروانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے شکایات سیل کے نمبرز کے بینرز آویزاں کئے جائیں اور شکایت موصول ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
پشاور سے مزید