• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا ،نوجوان کے اندھے قتل کا معمہ حل ،بھائی سمیت3افراد گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ متھرا پولیس نے نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر اس کے بھائی سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ متھرا پولیس کے مطابق پانچ جون کو مستقیم شاہ نے اپنے بیٹے عثمان کے قتل کی دعویداری نامعلوم افراد کے خلاف کی تھی پولیس نے اندھے قتل کامقد مہ درج کرکے مقتول کے رشتہ داروں اور دوستو ں کو شامل تفتیش کیا اس دوران پولیس نے مقتول کے بھائی سلیمان شاہ ،خالہ زاد بھائی فضل اور دوست یاسین سے الگ الگ تفتیش کی تو ان کے بیان میں تضاد تھا پولیس نے ان سے بار بار تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ ان تینوں نے ہی مستورات کے تنازعہ پر عثمان شاہ کو قتل کیا تھا پولیس کے مطابق ملزمان اپنے جرم کااعتراف کر چکے ہیں ۔
پشاور سے مزید