• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

260ہاؤسنگ سوسائٹیزکونوٹسز،مقدمات اندراج کیلئے مراسلے

پشاور(جنگ نیوز)ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا لینڈیوزاینڈبلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضرحیات خان نے کہاہے کہ لوبکاکے قیام کامقصدعوام کوسہولیات کی فراہمی،لینڈیوزاوربلڈنگ ماسٹرپلان پرعملدرآمد کو یقینی بناناہے،فرائض میں کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،تمام آرکیٹکٹ اورچیف پلاننگ کنٹرول آفیسرزاپنی تحصیلوں میں قوائد کی پاسداری کویقینی بنائیں،ان خیالا ت اظہارانہوں نے گزشتہ روزمختلف اضلاع کے آرکیٹکٹس اورچیف پلاننگ کنٹرول آفیسرزکے ساتھ منعقدہ اجلاسوں کے دوران کیا،ڈی جی لوبکاکوبتایاگیاکہ مختلف اضلاع میں ابتک260کے قریب غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکونوٹسزاورمالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے مراسلہ کردیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں،خضرحیات خان نے کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے سانحہ لیاری جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،تمام چیف پلاننگ اینڈ کنٹرول آفیسرزاپنی تحصیلوں میں خستہ حال عمارتوں کاریکارڈ مرتب کریں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کاسبب بننے والی عمارتوں کومسمارکرکے جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔
پشاور سے مزید