• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں پر فائرنگ مقدمہ،گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور کی انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمہ میں گواہوں کی عدم پیشی پر انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6اگست تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیورٹر منظور عالم نے کی۔ گزشتہ روز اے ٹی سی عدالت کے جج اسدعلی نے مقدمہ کی سماعت شروع کی تواس دوران تین گواہان عدالت میں پیش ہوئے ، کیس میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار سمیت باقی گواہ پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے باقی گواہان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ چمکنی پولیس نے 20دسمبر2023کو پی ٹی آئی کے روپوش رہنمامراد سعید کی گرفتاری کیلئے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے کامران بنگش اوران کے ساتھیوں کیخلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔
پشاور سے مزید