• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗایک ہفتے میں 2خواجہ سرائوں کا قتل پولیس کیلئے سوالیہ نشان بن گیا

پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میں ایک ہفتے کے دوران دو خواجہ سرائوں کا قتل پولیس کے لئے سوالیہ نشان بن گیا ۔گزشتہ شب نامعلوم افراد نے خواجہ سراء تاج محمد عرف سویٹی سکنہ چارسد ہ کو اپنے کمرے کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ٗپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ٗخواجہ سراء کمیونٹی کے صوبائی صدر آرزو کا کہناہے کہ جب انہو ں نے مقتول خواجہ سراء کے ورثاء سے رابطہ کیا اور وہ آئے تو انہوں نے بتایا کہ تاج محمد نے انہیں کبھی نہیں بتایا تھا کہ وہ خواجہ سراء ہے بلکہ اس نے گھر والو ں کو بتایا تھا کہ وہ پشاور میں کاروبار کررہاہے ٗان کاکہناتھا کہ وہ 85لاکھ روپے کی گاڑی ٗنقدی اورسونے کا مالک تھا اور اپنے کمرے میں ناچ گانے کے پروگرام کرتاتھا ٗاس سے ہفتہ قبل تھانہ گلبہار کی حدود میں تتلی نامی خواجہ سراء کو قتل کیا گیا تھا جسکامقدمہ ایک شخص کے خلاف درج کیا گیا تھا گزشتہ روز تھانہ گلبہار پولیس نے ایک پریس ریلز جاری کی جس میں انہوں نے دعوی کیا تھاکہ انہوں نے تتلی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم خواجہ سراء کمیونٹی نے اسے صر ف خانہ پری قرار د یا ہے اور بتایا کہ اصل ملزم تاحال گرفتار نہیں ہواہے ۔
پشاور سے مزید